نوفلائی لسٹ کیس، مسلم شہری یونس فقیری حکومت کیخلاف مقدمہ جیت گئے

0
92

واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز) مسلم امریکن شہری یونس فقیری نے نو فلائی لسٹ کیس میں حکومت کے خلاف مقدمہ جیت لیا ہے ، سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے مسلم شہری کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے قابل قدر جواز پیش نہ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ، کیئر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے اسے مسلم کمیونٹی کی فتح قرار دیا ہے، سپریم کورٹ کے جج جسٹس نیل گوراسچ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ حکومت کی جانب سے مسلم امریکن شہری فقیری یونس کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کی کوئی قابل قدر وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے، جس کی وجہ سے مقدمہ کا فیصلہ مسلم امریکن شہری کے حق میں دیا جا رہا ہے ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کیئر کے عہدیدار غدیر عباس نے کہا کہ حکومت شہریوں کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کی وجوہات بتانے سے قاصر ہے جس پر سپریم کورٹ کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے ، کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے ججز جسٹس سیموئیل الیٹو ، اور جسٹس بریٹ کیون نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ہمیں افسوس سے لکھنا پڑتا ہے کہ حکومت کیس میں کوئی ٹھوس شواہد اور وجوہات بتانے میں ناکام رہی ہے ۔ کیئر کے نیشنل ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیہاد اعواد نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ امریکن مسلم کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے ، حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کئی معصوم شہریوں کو قصور وار قرار دے کر نوفلائی لسٹ میں شامل کیا جاتا ہے جوکہ بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here