اسلام آباد (پاکستان نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کاآئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔ سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد سے پاکستان کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہوگا، وزیر اعظم نے اپنی دیگر مصروفیات ترک کردی ہیں اور شہباز شریف سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق انتظامی امور کی خود نگرانی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے، محمد بن سلمان کے متوقع دورے میں5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔