میڈرڈ (پاکستان نیوز) سپین، پرتگال اور فرانس میں بجلی کا بڑا بلیک ڈاؤن ہوا ہے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی، جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔ بلیک آؤٹ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔ سپین کے ریاستی بجلی کے نیٹ ورک کے آپریٹر ریڈ الیکٹریکا نے ایکس پر ایک بیان بتایا کہ ملک کے شمالی اور جنوبی حصوں میں بجلی کی بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پرتگال کے رین آپریٹر کا کہنا تھا کہ پورا آئبیریائی جزیرہ اور فرانس کا کچھ حصہ اس بلیک آؤٹ سے متاثر ہوا ہے۔ ہسپانوی ریڈیو سٹیشن کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا کہ دارالحکومت میڈرڈ کے زیر زمین حصے کو خالی کیا جا رہا ہے، کیڈر سیر ریڈیو اسٹیشن نے رپورٹ کیا کہ میڈرڈ شہر کے مرکز میں ٹریفک جام ہے کیونکہ ٹریفک لائٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ سپین کے گرڈ آپریٹر کے سربراہ ایڈورڈو پریٹو کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گرڈ پر بجلی کی بحالی میں 6 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ پرتگالی پولیس نے کہا کہ ملک بھر میں ٹریفک لائٹس متاثر ہیں، لزبن اور پورٹو میں میٹرو بند ہے اور ٹرینیں نہیں چل رہی ہیں۔دریں اثنا، حکام کم از کم ایک گھنٹے بعد بھی بندش کی وجہ بتانے سے قاصر ہیں، عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ممکنہ سائبر حملے کو مسترد نہیں کیا جاسکتا جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔ صورتحال سے باخبر لوگوں کے مطابق سپین میں صورتحال سنبھالنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ ہسپانوی اور پرتگالی حکومتوں نے بریک ڈاؤن کے بعد کابینہ کے ہنگامی اجلاس طلب کر لیے۔