کیلیفورنیا(پاکستان نیوز) کیلیفورنیا میں ہونے والی ہندوستان کے یوم آزادی کی پریڈ کے دوران مسلمانوں کو ”احمق” کے القابات سے نوازا گیا، مظاہرین نے موقف اپنایا کہ پریڈ کے دوران ہم سے سوالات کیے جا رہے تھے کہ کیا آپ پاکستانی ہیں، ہمیں دہشتگرد کہا جا رہا تھا، کیلیفورنیا میں یوم آزادی پر اُس وقت ہلہ گلہ اور اسلامو فوبک نعروں میں بدل گیا جب مظاہرین کے ایک گروپ نے ہندوستان میں ہندو قوم پرستی اور امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج کرنے والے نشانات اٹھا رکھے تھے۔اتوار کو جسمانی تصادم کے دوران لی گئی NBC ایشین امریکہ کی طرف سے دکھائی گئی ویڈیو میں مردوں کو مظاہرین کے نوجوان گروپ کو جھنجھوڑتے اور پکڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، مختلف قوم پرست نعروں کے ساتھ “احمق مسلمان” اور “گیٹ آؤٹ” جیسی تحریریں بھی دیکھنے کو ملیں۔