200 کمپنیوںنے ٹرمپ کوفائدہ پہنچایا

0
149

واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ کے مالی معاملات پر اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشافات کئے ہیں۔ اخبار نے بتایا ہے کہ 200 کمپنیوں ‘ گروپوں اور حکومتوں نے ٹرمپ کو فائدہ پہنچایا۔ بدلے میں ان کمپنیوں نے ٹرمپ سے فائدہ اٹھایا۔ فائدے گولف کی سیر‘ ڈنر اور پوش ملاقاتوں میں پہنچائے گئے۔ چھوٹے ملکوں کی شخصیات کا ٹرمپ سے ملنا مشکل تھا۔ ان شخصیات نے ہوٹل میں پیسے دے کر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ٹرمپ نے صدارت کے 4 سو دن اپنے ہوٹلوں اور ریزارٹس میں گزارے۔ لوگ ٹرمپ کو پیسے ادا کر کے ان سے کلب میں ملتے تھے۔ ستر افراد اور گروپوں نے ٹرمپ کی جائیدادوں پر ایونٹ منعقد کئے۔ لوگ ٹرمپ کے ساتھ سیلفیاں لیتے اور صدر تک رسائی کے دعوے کرتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here