29ملین خواتین غلامی پر مجبور

0
175

نیویارک(پاکستان نیوز)دنیا بھر میں 29 ملین خواتین غلامی پر مجبور ہیں۔ایک تازہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ انسانی تاریخ میں اس وقت سب سے زیادہ لوگ غلامی پر مجبور ہیں۔ واک فری نامی غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں جبری مشقت، قرض کے بدلے کام، جبری شادیوں اور دیگر صورتوں میں وسیع پیمانے پر عورتوں کا استحصال جاری ہے۔غلامی کے خاتمے کیلئے سرگرم غیر سرکاری تنظیم واک فری کی شریک بانی گریس فارسٹ نے بتایا کہ رپورٹ میں سامنے آنے والے حقائق کا مطلب یہ ہے کہ ہر 130 میں سے ایک عورت اس صورتحال سے متاثر ہے۔ یعنی متاثرہ خواتین کی تعداد آسٹریلیا کی مجموعی آبادی سے زیادہ بنتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here