سپاٹ فکسنگ: شرجیل خان نے سزا پوری ہوتے ہی اقرار جرم کر لیا، معافی بھی مانگ لی

0
371

لاہور(پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور شرجیل خان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات میں شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی کا روڈ میپ ترتیب دیا گیا۔ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر شرجیل خان کو اڑھائی سالہ پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ شرجیل خان رواں سال کے اختتام سے قبل پی سی بی سکیورٹی اینڈ انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کیے گئے ری ہیب پروگرام پر عمل کریں گے ۔ری ہیب پروگرام کے مطابق شرجیل خان کو پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کے مطابق لیکچر میں شرکت کرنی ہوگی۔ علاوہ ازیں شرجیل خان کو سوشل سروس کے طور پر یتیم خانہ کا دورہ اور پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ پر لیکچربھی دینا ہوگا۔ ری ہیب پروگرام کے مطابق شرجیل خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسپورٹنگ اسٹاف کیساتھ بھی ایک نشست رکھنی لازمی ہوگی۔اس موقع پر شرجیل خان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ، اپنی ٹیم، شائقین کرکٹ اور اپنے اہل خانہ سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔ میرے ایک غیرذمہ دارانہ عمل کے باعث انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ شرجیل خان نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ مستقبل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کروں گا۔ ری ہیب پروگرام پر مکمل عمل کروں گا۔ میں جلد کلب کرکٹ کا آغاز کردوں گاتاہم ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے لیے مجھے اپنی فارم اور فٹنس میں بہتری درکار ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here