نیویارک (پاکستان نیوز) رواں انتخابات کے دوران پنسلووینیا کی ریاست میں مردہ افراد کے ووٹ کاسٹ کرنے کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس کے دوران میل کے ذریعے بیلٹ ہونے والے 21 ہزار سے زائد ووٹ ایسے افراد کے ناموں پر نکلے ہیں جو کہ کافی عرصہ قبل وفات پا چکے ہیں ، الیکشن ٹیم نے اس انکشاف کے بعد تمام 21 ہزار سے زائد جعلی ووٹوں کو مسترد کر دیا ہے ، پبلک انٹرسٹ لیگل فاﺅنڈیشن نے اس سلسلے میں ایک ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنسلووینیا کی فیڈریشن ووٹرز کے ریکارڈ کو درست انداز میں مرتب کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے ، حکام نے مردہ افراد کے ناموں پر بھی بیلٹ جاری کر دیئے جس کی تعداد 21 ہزار سے زائد تھی ۔