24 ملین افراد کو بھوک کا سامنا؛ یو این او

0
201

جنیوا (پاکستان نیوز) اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام(ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ فنڈز میں کمی کے باعث مزید 24 ملین افراد کے فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچنے کا خطرہ ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایف پی نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ وہ عالمی سطح پر خوراک کی امداد کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے جبکہ رواں سال ادارے کو 60 فیصد سے زیادہ فنڈنگ کی کمی کا سامنا ہے جو اس کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ادارے نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ڈبلیو ایف پی نے فنڈز کی شراکت میں کمی دیکھی ہے جبکہ ضروریات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ ڈبلیو ایف پی کے ماہرین کا اندازہ ہے کہ خوراک کی امداد میں ہر ایک فیصد کمی سے 4لاکھ سے زیادہ افراد کے بھوک کی ہنگامی سطح تک پہنچنے کا خطرہ ہے۔ادارے نے خبردار کیا کہ فنڈز میں کمی کے پیش نظر آئندہ 12ماہ میں اضافی 24 ملین افراد بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں جو موجودہ سطح پر 50 فیصد اضافہ ہے۔ ڈبلیو ایف پی کی سربراہ سنڈی میک کین نے کہا کہ مزید فنڈز کی ضرورت ہے۔ انہوں نیکہا کہ ہمیں مزید تباہی سے بچنے کیلئے درکار فنڈز فراہم نہیں ہوئے تو دنیا بلاشبہ مزید تنازعات، مزید بدامنی اور مزید بھوک کا شکار ہو گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here