واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکا میں کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ نے نئے کووڈ بوسٹرز کی منظوری دے دی،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میڈیکل کمپنیوں کے نئے بوسٹرز کورونا کے ایکس بی بی ویئرینٹ کو ہدف بنا رہے ہیں،ایف ڈی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن عوامی صحت کیلئے اہم ہے، کووڈ کیخلاف مسلسل تحفظ کیلئے بوسٹر ضروری ہے۔