جرائم کے خاتمے کیلئے ڈرونز کا استعمال

0
111

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے شہر میں جرائم کی بڑھتی شرح کو روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے، اور اطلاعات ہیں کہ میئر نیویارک جرائم کے خاتمے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال پر غور کر رہے ہیں ، نیویارک پوسٹ کے مطابق پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیے مزید ڈرون خریدنے میں میئر ایرک ایڈمز کی دلچسپی کی اطلاع سب سے پہلے نیویارک جیوش ویک نے دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر ایرک ایڈمز بلیو وائٹ روبوٹکس اور ایزی ایریل کی مشترکہ پیشکش سے متاثر ہوئے ہیں ۔ذرائع نے دی پوسٹ کو بتایا میئر ایرک ایڈمز بڑھتے ہوئے جرائم سے لڑنے کے لیے ڈرونز کی ایک چھوٹی فوج پر غور کر رہے ہیں ،ممکنہ طور پر چھتوں سے اونچی پرواز کرنے والے روبوکپس کو چوکیدار سرپرست کے طور پر تعینات کیا جائے گا ۔ایرک ایڈمز ولیمزبرگ ہوٹل میں ہونے والے اجتماع کے دوران مشترکہ پیشکش سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے اپنے چیف ٹیکنالوجی آفیسر میتھیو فریزر کو مشورہ دیا کہ وہ نیویارک پولیس میں ان ڈرونز کے استعمال کو بڑھانے کے بارے میں بات چیت شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق ڈرونز کو محدود کرنے والے قوانین منصوبے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں، اس منصوبے کو “سوٹیریا پروجیکٹ” کا نام دیا جا رہا ہے جس کا مطلب ہے بحران سے نجات۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here