قرضوں کا ناجائز استعمال کرنیوالوں کیخلاف نظر رکھیں گے:اسسٹنٹ ڈائریکٹر ان چارج ایف بی آئی
نیویارک (پاکستان نیوز)بروکلین میں کورونا وائرس کے نام پر قرض لے کر لگژری کار خریدنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ہے ، ملزم کو قرضوں کی مد میں 19لاکھ ڈالرز فراڈ کا مرتکب ٹہرایا گیا ہے۔ملزم نے مبینہ طورپر اپنے بزنس کے لئے پی پی قرضہ لیا اور قرض کی اس رقم سے اپنے لئے ساڑھے تین لاکھ کی لگژری گاڑی بھی خرید لی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ان چارج ایف بی آئی ولیم سوینی نے کہا کہ پی پی پی قرضوں کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف نظر رکھیں گے اور قانونی چارہ جوئی کریں گے۔اس قسم کے فراڈ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہیں کہ جو قواعد و ضوابط کے مطابق زندگی گذارتے ہیں ، جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق ملزم کو پی پی پی قرضوں کی مد میں 19لاکھ ڈالرز فراڈ کا مرتکب ٹہرایا گیا ہے۔ملزم لیون مائیلز کے خلاف بروکلین کی فیڈرل کورٹ میں کریمنل رپورٹ کے مطابق ملزم نے یو ایس کانگریس کی جانب سے معاشی مشکلات کے شکار کاروبارو ں کو سہارا دینے کے لئے جاری کئے جانے والے پی پی پی قرض حاصل کیا۔یوایس قائمقام اٹارنی برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ سیٹھ ڈوچارم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ان چارج ایف بی آئی ولیم سوینی ، نیویارک فیلڈ آفیسر ایف بی آئیاما لیکا میک کال براتھ ویٹ ، سپیشل ایجنٹ انچارج سمیت دیگر حکام کی جانب سے مذکورہ گرفتاری کا اعلان کیا گیا۔سیٹھ ڈوچارم کاہ کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت پر کہ جب بڑی تعدادمیں افراد معاشی مشکلات کا شکار ہیں، ملزم نے ٹیکس دہندگان کی قیمت پر خود کو امیر بنانے کی کوشش کی اور فراڈ کا مرتکب ہوا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ان چارج ایف بی آئی ولیم سوینی کا کہنا تھا کہ پی پی پی قرضوں کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف نظر رکھیں گے اور قانونی چارہ جوئی کریں گے۔اس قسم کے فراڈ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہیں کہ جو قواعد و ضوابط کے مطابق زندگی گذارتے ہیں۔ایف بی آئی ، ٹیکس دہندگان کی رقم کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت پالیسی جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو مذکورہ قسم کے کسی بھی فراڈ کی علم ہو تو وہ ایف بی آئی کو درج ذیل نمبروں پر رابطہ کرکے مطلع کریں۔