رکن کانگریس بریڈ شرمین کی شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز

0
68

واشنگٹن (پاکستان نیوز) رکن کانگریس نے شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز دے دی، محکمہ خارجہ نے عزم کیا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پاکستانی جیل سے نکالنے کے لیے نئے راستے تلاش کرنا ہوں گے جہاں ایک امریکی قانون ساز کی طرف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کو نکالنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بدلے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پاکستانی جیل سے نکالنے کی تجویز رواں ہفتے کے شروع میں جنوبی اور وسطی ایشیائی خطے کیلیے 2024 کے بجٹ پر ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کی سماعت کے دوران سامنے آئی جب امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شرمین نے محکمہ خارجہ کی عہدیدار سے مکالمہ کیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے 2011 میں اسامہ بن لادن کی جاسوسی کے لیے امریکا کی معاونت کی تھی، تاہم اسی سال ان کو 33 برس کی سزا سنائی گئی تھی۔درین اثنا عافیہ صدیقی افغانستان میں حراست کے دوران امریکی فوجیوں پر فائرنگ کرنے کے جرم میں 2010 میں مین ہٹن کی ایک عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا کاٹ رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here