واشنگٹن (پاکستان نیوز) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر کے گھٹن زدہ ماحول کے مقابلے میں ایک آزاد اور جمہوری معاشرے میں کشمیریوں کی صلاحیتوں کو ثابت کرنے پر ایک کشمیری سائنسدان ڈاکٹر ظفر احمد ہنڈو کو امریکا میں نیموٹولوجی میں انکی شاندار خدمات پر سوسائٹی آف نیمیٹو لوجسٹ فیلو آف دی سوسائٹی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔کشمیر میڈیا سروس کیمطابق ڈاکٹر ظفر کو یہ ایوارڈ امریکا کی ریاست اوہائیو کے شہرکولمبس میں منعقدہ ایوارڈ پروگرام میں سوسائٹی آف نیموٹولوجسٹ کے 62ویں سالانہ اجلاس میں دیا گیا۔