بھوک :31 کروڑ بچوں کی زندگیوں کو خطرہ

0
123

نیویارک(پاکستان نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور بھوک سے 31کروڑ بچوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پڑھنے والے بچے روزانہ سکول لنچ سے حاصل غذائیت پر انحصار کرتے ہیں، تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے کروڑوں بچوں کی صحت متاثر ہوئی، کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں کساد بازاری میں اضافہ ہو ا ، بچوں کی صحت غذائیت کی کمی سے خراب ہو سکتی ہے ا ن کی حفاظت کی جائے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا بھرمیں کورونا کے پھیلاو¿ اور کساد بازاری کے سبب لاکھوں بچوں کی جان کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ارنا نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یونیسیف کی رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے کساد بازاری میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے سبب لاکھوں بچوں کی جان کو خطرہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here