تازہ سروے میں کملا ہیرس کو ٹرمپ پر برتری حاصل

0
13

واشنگٹن(پاکستان نیوز) تازہ ترین سروے کے مطابق ڈیموکریٹس کی نئی صدارتی امید وار کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔ عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق سروے کے نتائج کے مطابق کملا ہیرس کو 44 فیصد اور ٹرمپ کو 42 فیصد حمایت ملی ۔ سروے کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 56 فیصد نے اتفاق کیا کہ کملا ہیرس ذہنی طور پر ٹرمپ سے زیادہ تیز اور چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل ہیں۔ 91 فیصد ڈیموکریٹ ووٹرز نے کملا ہیرس کیلئے پسندیدگی ظاہر کی ، تین چوتھائی پارٹی ووٹرز کا موقف ہے کہ اب کملا ہیرس کو سامنے لانا چاہیے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کملا ہیرس پر اعتماد انداز سے انتخابی افق پر نمودار ہوئی ہیں، ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والوں کو بہت سنبھل کر چلنا پڑے گا ۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے نگران نے کہا کہ کملا ہیرس کی یہ مقبولیت وقتی ہے، ریپبلکن کو اس سے کوئی خطرہ نہیں۔ قبل از میں کملا ہیرس نے بطور صدارتی امیدوار نامزد ہونے کیلئے پارٹی کی مطلوبہ حمایت حاصل کر لی تھی ، آنے والے دنوں میں پارٹی انہیں با قاعدہ نامزد کریگی۔ ریپبلکن امیدوار ٹرمپ نے کملا ہیرس کو آسان حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہرانا آسان ہوگا، میں کملا کے ساتھ کم از کم ایک مباحثہ ضرور کرنا چاہوں گا تاہم میرے خیال میں ایک سے زیادہ مباحثہ ہونے چاہئیں۔ علاوہ ازیں ریپبلکن رکن کانگریس اینڈی اوگلز نے کملا ہیرس کیخلاف مواخذے کی کارروائی کیلئے دستاویز جمع کرا دی ہیں۔ اینڈی اوگلز نے دعوی کیا کہ کملا ہیرس نے صدر جو بائیڈن کی ذہنی حالت سے متعلق معاملات چھپائے جس سے عوام کا اعتماد مجروح ہوا، انہوں نے صدر جو بائیڈن کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here