نیویارک(پاکستان نیوز) دنیا کورونا وبا کی وجہ سے پریشان ہے، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس کے خاتمے سے متعلق ایک اور پیش گوئی کر دی ہے۔ دنیا کے دس امیرترین انسانوں میں شمار ہونیوالے امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ 2022 کے اختتام تک دنیا کورونا وائرس سے نجات پالے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے آخر تک دنیا معمول پر آجائے گی کیوں کہ 2022 تک بیشتر ممالک کورونا ویکسین تیار کرلینگے اور تقریباً تمام ممالک میں کورونا کی ویکسین دستیاب ہوگی۔ مائیکروسافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز مکمل طور پر ختم نہیں ہوں گے لیکن بڑی حد تک کیسز میں کمی واقع ہوجائے گی کیوں کہ شہریوں کی ویکسی نیشن ہوجائے گی۔بل گیٹس نے حکومتوں کو متنبہ کیا کہ مستقبل میں وباؤں سے نمٹنے کیلیے تیاری رکھیں۔