شواشنگٹن(پاکستان نیوز ) امریکہ نے شام میں جاری طویل خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے صدر بشارالاسد کی حکومت پر سخت ترین مالی پابندیاں عائد کردی۔ امریکہ کی جانب سے عائد تازہ پابندیوں میں 39 کمپنیوں، صدربشارالاسد اور ان کی اہلیہ اسما سمیت کئی افراد کونشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی وزیر خار جہ پومپیو نے بشارالاسد اور ان کی اہلیہ کو جنگ سے نفع کمانے والا خاندان قرار دیدیا پا بند یو ں سے شام کے شراکت دار روس اور ایران کے ادارے نشانہ بنیں گے۔ پومپیو کاکہنا تھا کہ پابندیوں میں بشا ر ا لاسد کی بہن اور بھائی، کئی جرنیل اور ایرانی ملیشیا سمیت پرامن سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹ نامزد افراد شامل ہیں۔دوسری طرف اقوام متحدہ میں چینی سفیر نے کہا ہے کہ شام پر یکطرفہ پابندیاں قبول نہیںفوری طورپر ختم کی جائیں۔