پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض منظور

0
177

 

اسلام آباد(پاکستان نیوز) عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری، عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی ہے۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اس قرض سے عمل میں آنے والے پروگرام کے تحت وفاق اور پنجاب میں پبلک فنانس منیجمنٹ سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا جبکہ پبلک سیکٹر کے مالی امور میں بھی بہتری آئے گی۔ ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق اس قرض کے پروگرام سے پاکستان کو محصولات اکٹھے کرنے میں بہتری آئے گی اور یہ پروگرام ریئل اسٹیٹ کے کاروبار کو رجسٹرڈ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اعلامیہ ورلڈ بینک میں کہا گیا ہے کہ منظور کیے گئے قرض کے نتیجے میں عمل میں آنے والے پروگرام سے کاروباری افراد کے لیے رجسٹرڈ ہونے کا عمل آسان ہو گا جبکہ اس پروگرام سے ادائیگیوں، ریفنڈز کی وصولی اورٹیکس حکام کے خلاف اپیل کا سسٹم بہتر ہوگا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here