مارشل لا ؟ٹرمپ کی صدارت میں اوول میٹنگ دوبارہ موضوع بحث

0
148

 

میٹنگ پر ٹرمپ کا ردعمل سامنے نہ آسکا،ایگزیکٹو آرڈر سے ووٹنگ مشینوں کی جانچ کی بھی تجویز تھی

نیویارک (پاکستان نیوز)اوول آفس میںہونے والی صدر ٹرمپ کی میٹنگ ایک مرتبہ موضوع بحث بن گئی ہے جس کے دوران وائٹ ہائوس کے چیف آف سٹاف نے بھی شرکت کی ، میٹنگ کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ ٹرمپ انتخابات میں فراڈ اور جعلسازی پر دوبارہ انتخابات کرائیں اور اس سلسلے میں فوری طور پر مارشل لا نافذ کی جائے ، نیویارک ٹائمز نے بھی اس خبر کو بریک کیا تھا کہ اوول آفس میں میٹنگ کے دوران مارشل لا کی تجویز پیش کی گئی لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ صدر ٹرمپ نے اس تجویز کو سنجیدہ لیا ہے یا نہیں ، نینشل سیکیورٹی ایڈوائزر مائیکل فلن جوکہ میٹنگ میں موجود تھے اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ انتخابات میں ہونے والی بڑے پیمانے پر جعلسازی کی تحقیقات اور نئے انتخابات کے لیے مارشل لا لگانے کی تجاویز سامنے آئی ہیں ۔میٹنگ کے دوران یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ حکومت اس سلسلے میں ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرے جس کے ذریعے ووٹنگ مشینوں کی جانچ کو یقینی بنایا جا سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here