شوہر پاکستان میں ہیں ، پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو بچیاں سوگوار چھوڑی ہیں
نیویارک (پاکستان نیوز) ویلکم حلال میٹ جرسی سٹی کے مالک ظفر صاحب کی اہلیہ کورونا وائرس کی شکار ہوگئی ہیں، ان کے شوہر ان دنوں پاکستان میں ہیں اور انکی اہلیہ چند دن قبل اس موذی وائرس کا شکار ہو کر آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں انہوں نے پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو بچیاں سوگوار چھوڑی ہیں مرحومہ کو اللہ تبارک اپنے جوار رحمت میں جگہ مرحمت فرمائے آمین۔ اسکے علاوہ نوبل فارمیسی کے مالک اور انتہائی شریف انفس خدا ترس راسخ العقیدہ مسلمان برادر سیف بھی کورونا کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی میں تیزی سے یہ وبا پھیل رہی ہے ،اللہ تبارک سب کو اپنی امان میں رکھے۔