کوینز بورو پریذیڈنٹ کے الیکشن جو اصل میں 24 مارچ کو طے شدہ تھے اور پھر 23 جون کو شیڈول کیے گئے تھے ، منسوخ کردیئے گئے ہیں،گورنراینڈریو کومو
نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک سٹیٹ کے نے ’کوینز بورو پریذیڈنٹ‘ کے الیکشن منسوخ کر دئیے ہیں۔ اس سلسلے میں گورنر نے حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ کوینز بورو پریذیڈنٹ کے الیکشن جو اصل میں 24 مارچ کو طے شدہ تھے اور پھر 23 جون کو شیڈول کیے گئے تھے ، منسوخ کردیئے گئے ہیں۔گورنراینڈریو کومو نے خصوصی انتخابات کو منسوخ کرنے کےلئے جمعہ ، 24 اپریل کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے۔ کوینز بورو پریذیڈنٹ کا عہدہ میلنڈ کیٹز کے ڈسٹرکٹ اٹارنی منتخب ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔ دریں اثناءکوینز بورو کے قائم مقام صدر شیرون لی نے 23 جون ، 2020 کو کوئینز برو صدر کے خصوصی انتخابات کی منسوخی سے متعلق فیصلہ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایک غیر معمولی وقت سے گذررہے ہیں۔ کوینز بورو آفس اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتا رہیگا۔