بیجنگ(پاکستان نیوز) چین کے فوجی طیاروں نے تائیوان کو چاروں اطراف سے سیل بند کرکے لائیو فائر کی مشقیں کیں جس سے سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی ۔ چین نے کہا کہ تائیوان کی علیحدگی پسند امن سے مطابقت نہیں رکھتی ، چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے تحت ایئر فورس کے طیاروں نے تائیوان کے اردگرد اڑان بھری اور چکر لگاتے رہے۔ چین کے سرکاری میڈیا نے فوجی طیاروں کے تائیوان کو چاروں طرف سے گھیر کر ہونے والی فوج مشقیں براہ راست نشریات پر دکھائیں۔ ان فوجی مشقوں میں شیڈونگ طیارہ بردار جہاز بھی شامل تھا۔ آبنائے تائیوان میں چین کی تین روزہ فوجی مشقوں کا اختتام ہو گیا، مشقوں میں جوہری صلاحیتوں کے حامل میزائیلوں سے لیس بمبار طیاروں اور بحری جہازوں نے حصہ لیا۔ چینی فوج کا کہنا ہے کہ تائیوان کی آزادی اور غیر ملکی مداخلت کی کسی بھی کوشش کو کچلنے کے لئے چینی فوج ہر دم چوکس ہے۔ مشقوں کے اختتام پر ترجمان چینی فوج کا کہنا تھا کہ تائیوان کے اردگرد چینی فوج نے کئی اہداف مکمل کیے ہیں۔ تائیوان کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ تائیوان کے قریب چینی لڑاکا طیارے دیکھے گئے،39چینی طیارے تائیوان کے دفاعی فضائی زونز میں داخل ہوئے۔ اس معاملے پر تائیوان میں امریکی سفارت خانے نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ امریکی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ کی سرگرمیوں کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی بحریہ کا گائیڈڈ میزائل سے لیس جہاز جنوبی بحیرہ چین میں داخل ہو گیا ہے۔ دریں اثنا اقوام متحدہ کے 2023 میں چینی زبان کے دن کی نقاب کشائی یونیسکو ہیڈکوارٹر میں ہوئی، اقوام متحدہ کے چینی زبان کے دن اور سی ایم جی کے تیسرے اوورسیز ویڈیو فیسٹیول کے تھیم سانگ کو باضابطہ طور پر جاری کیا گیا۔ ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر یہ گانا پہلی بار فرانس کے شہر پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹر میں پیش کیا گیا۔ پریمیئر نشتوں سے پرتھا اور اسے مقامی سامعین سے خوب پذیرائی ملی۔