نیویارک: جرائم میں خطرناک اضافہ

0
103

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک میں لوگوں کو قتل کرنے کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، ایف بی آئی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران نیویارک میں 21 ہزار 500 افراد کو قتل کیا گیا ، 2020 میں اقدام قتل کی شرح میں 30 فیصد تک اضافہ ہوا ، ایف بی آئی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اقدام قتل کی تعداد 21 ہزار 500 رہی ، یونیورسٹی آف میسوری سینٹ لوئس کے کریمنالوجی پروفیسر رچرڈ روزن فیلڈ نے بتایا کہ نیویارک میں اقدام قتل کی شرح 1990 میں بہت زیادہ تھی لیکن موجودہ سال میں اوسط شرح میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جوکہ حیران کن ہے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ہمارے پاس اقدام قتل کی شرح بڑھنے کی کوئی خاص وجوہات موجود نہیں ہیں ۔اعدادو شمار کے مطابق ہر ایک لاکھ افراد میں سے 398 افراد کو قتل کیا جا رہا ہے جوکہ توجہ طلب شرح ہے ۔ جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، گزشتہ سال 2 لاکھ 43 ہزار چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ایف بی آئی ڈیٹا کے مطابق جنسی زیادتی کے 1 لاکھ 26 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here