حکومتی قرضے70ہزارارب تک بڑھ گئے

0
22

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وفاقی حکومت کے قرضوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، وفاقی حکومت کے قرضے70ہزار362ارب روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں،ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اگست 2024 تک کی مدت کا وفاقی حکومت کے قرضوں کا ڈیٹا جاری کردیاجس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے2ماہ میں وفاقی حکومت کا قرض 1448ارب روپے بڑھا، اگست کے ایک مہینے میں مرکزی حکومت کے قرضے میں 739 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوادستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2023سے اگست 2024کے ایک سال میں وفاقی حکومت کا قرضہ 6 ہزار 392 ارب تک روپے بڑھا، اگست 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 70 ہزار 362 ارب روپے رہا، اگست 2024ء تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ 48 ہزار339 ارب روپے تھا، وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ اگست 2024 تک22 ہزار23 ارب روپے تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here