”سلامتی اور امن کیساتھ“ حج 1441 کا لوگو جاری

0
129

ریاض (پاکستان نیوز) سعودی عرب نے حج 1441 ہجری کا نیا لوگو جاری کردیا جسے حج میں شریک تمام سرکاری و نجی ادارے یکساں طور پر استعمال کریں گے ، حج کے نئے لوگومیں موجودہ حالات کی مناسبت سے تبدیلی کرتے ہوئے ” بِسَلَامٍ اٰمِنِی?نَ “ کے الفاظ کا اضافہ کیا گیا، سعودی حکام نے کہا یہ دو الفاظ قرآن مجید کی سورہ الحجر کی آیت نمبر46 سے ماخوذ ہیں، ’بسلام‘ سے مراد سلامتی کے ساتھ اور ’آمنین‘ سے مراد امن کے ساتھ ہے ، یعنی اس سال حج سلامتی اور امن کے ساتھ ہوگا، لوگو میں چار دائرے ہیں جن کے قریب 20 اور 41 لکھا ہے ، اس سے مراد عیسوی سال 2020 اور ہجری سال 1441 ہے ، دائروں کے وسط میں سیاہ مکعب ہے جس سے مراد کعب? اللہ ہے۔لوگو کی ترکیب اس طرح بنی ہے جس طرح ’حج‘ لکھا جاتا ہے۔ سبز رنگ سے مراد سلامتی، صحت اور امن و امان ہے۔ لکیروں اور ان کے درمیان خالی سفید جگہ سے مراد طواف کے دوران سماجی فاصلہ ہے جو حج کے مناسک کی ادائیگی میں اختیار کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here