دارلنوراسلامک سینٹر کے صدر رفعی احمد کا کانگریس مین رابرٹ وٹمین کیلئے کمیونٹی میٹنگ انعقاد

0
150

 

مسلم کمیونٹی پر کسی قسم کی پابندیوں کے حق میں نہیں ہوں ، مسلم کمیونٹی ، فلاحی تنظیموں نے کورونا لاک ڈائون میں مستحقین کی دل کھول کر مدد کی ، کانگریس مین

نیویارک (پاکستان نیوز) دالنور اسلامک سینٹر کے صدر فعی احمد کی جانب سے کانگریس مین رابرٹ وٹ مین کے لیے کمیونٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میںمسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، کانگریس مین رابرٹ وٹ مین نے کمیونٹی کو یقین دلایا کہ وہ مسلمانوں پر کسی قسم کی پابندیوں کے حق میں نہیں ہیں اور ان کو ہر صورت ختم کرائیں گے ، میٹنگ کا انعقاد دارالنور اسلامک سینٹر میں کیا گیا ، کانگریس مین نے کہا کہ کورونا لاک ڈائون کے دوران مسلم خیراتی تنظیموں اور کمیونٹی نے مستحقین افراد کی دل کھول کر مدد کی ان کو مفت کھانا اور راشن پہنچایا ہے ، یہاں تک کہ لوگوں کو گھروں میں کھانا پہنچایا گیا ہے ، ایسے حالات میں مسلم کمیونٹی کی مدد کی جانے کی ضرورت ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here