نیویارک (پاکستان نیوز) طلبا کے ذمہ واجب الادا قرض معاف کرنے پر صدر بائیڈن کی کارکردگی ریٹنگ میں مثبت اضافہ دیکھا گیا ہے ، بزنس ڈیلی کی جانب سے کیے گئے سروے کے دوران 18 سال سے 44سال تک کے بالغوں نے بائیڈن کی کارکردگی کو 40 کے مقابلے میں 51 فیصد رائے سے تسلی بخش قرار دیا، ماہرین کی جانب سے بائیڈن کی کارکردگی ریٹنگ میں 11پوائنٹس کے اضافے کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے ، آئوٹ لیٹ کے مطابق بائیڈن کے فیڈرل کالج کے قرضوں کے ایک حصے کو معاف کرنے کے اقدام نے ان کی کارکردگی ریٹنگ کو کافی بہتر کر دیا، کالج گریڈز کی جانب سے بائیڈن کی کارکردگی کو 41 کے مقابلے میں 56 فیصد کی رائے سے تسلی بخش قرار دیا گیا ، حکومت کی جانب سے سالانہ ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر سے کم کمانے والے ایسے افراد جنھوںنے ڈھائی لاکھ تک قرض حاصل کر رکھا ہے کے قرض می 20ہزار ڈالر تک کمی ہوگئی، جبکہ دیگر کیٹیگریز میں قرض میں 10 ہزار ڈالر تک کمی ہوگی۔