کورونا وائرس نے امیر کو امیر، غریب کو مزید غریب کردیا، چشم کشا رپورٹ

0
141

پیرس (پاکستان نیوز) جان لیوا عالمی وبا نے دنیا بھر کے غریبوں کو مزید غریب اور امیروں کو مزید امیر بنا دیا، غربت میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس سال دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد بہت زیادہ ہوگئی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود دنیا بھر کے ارب پتیوں کی دولت رواں برس ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے سب سے بڑے بینک یو بی ایس اور اکاو¿نٹنگ کے بڑے ادارے پرائس واٹر ہاو¿س کوپر کی ایک تحقیق کے مطابق جولائی کے آخر تک ارب پتی افراد کی مجموعی دولت دس اعشاریہ دو ٹریلین ڈالر پہنچ گئی ہے۔ یہ دولت 2017 میں ریکارڈ کی گئی آٹھ اعشاریہ نو ٹریلین ڈالر کی بلندی سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ سالانہ انوینٹری میں جولائی کے آخر تک 2 ہزار 189 ارب پتیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاروبار میں جدت لانے والے افراد آج کے معاشرے کے رہنما بننے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کامیابی سے کررہے ہیں۔ کورونا وائرس کے بحران نے ابھی تک تکنیکی، صحت اور صنعت کے جدت پسندوں کے مابین فرق کو بڑھ دیا ہے جو پہلے ہی عروج پر تھا جبکہ دیگر ارب پتی جو معاشی، تکنیکی، معاشرتی اور ماحولیاتی رجحانات کے غلط رخ پر ہیں وہ کم دولت مند ہوتے جا رہے ہیں۔ مارچ میں اسٹاک مارکیٹ کریش کے دوران بلین ڈالر کلب میں خاصی تبدیلی دیکھی گئی بعد میں اسٹاک مارکیٹ میں ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبوں میں بہتری آنے سے قبل کچھ نام بلین کلب کی فہرست سے خارج بھی ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here