واشنگٹن (پاکستان نیوز) گوگل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تقریبا 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز نئے سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ کے پرانے ورژنز استعمال کرنے والے ڈیوائسز میل ویئر اور اسپائی ویئر کے خلاف مثر تحفظ حاصل نہیں کر پا رہے۔گوگل نے تازہ اینڈرائیڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اینڈرائیڈ 12 اور اس سے پرانے ورژنز کے لیے اب اہم سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم نہیں کی جا رہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف وہی فون محفوظ تصور کیے جا سکتے ہیں جو اینڈرائیڈ 13 یا اس سے جدید ورژن پر چل رہے ہیں، اور ایسے ڈیوائسز کی شرح تقریبا 58 فیصد ہے، جبکہ باقی 40 فیصد سے زیادہ فونز سیکیورٹی سپورٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔









