پٹیل برادرز گروسری سپر مارکیٹ بند ہو گئیں

0
173

 

نیوجرسی(پاکستان نیوز) کرونا وائرس کی وجہ سے ہر طرف خوف کا عالم ہے لین کچھ لوگ پھر بھی منافع کمانے کیلئے بے چین نظر آتے ہیں، ذرائع کے مطابق نیو جرسی میں پٹیل گروسری کی سب سے بڑی مارکیٹ سمیت تمام شہروں میں پٹیل گروسری مارکیٹ کو تین ہفتوں کیلئے (سیل) بند کر دیا گیا اور پٹیل برادرز کو ڈھائی لاکھ کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ایک کسٹمر کی شکایت پر کہ گروسری کی چیزوں کو تین گناہ قیمت پر بیچا جا رہا ہے اس شکایت پر فوڈ انسپکٹر نے چھاپہ مارا جس پر کئی اشیاءپر ذائد قیمت لینے پر پٹیل سُپر مارکیٹ کو فوری بند کر دیا گیا۔ حکم کے مطابق امریکہ کی تمام دوسری ریاستوں میں قائم تمام پٹیل برادرز کے تمام گروسری اسٹورز کو نا صرف تین ہفتوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے بلکہ ڈھائی لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here