ہیوسٹن میں عید الاضحیٰ نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

0
88

ہیوسٹن(پاکستان نیوز) ہر سال کی طرح اس سال بھی ہیوسٹن میں عید الاضحیٰ نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی، تمام مساجد میں نماز عید الاضحیٰ کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے، مسلمانوں کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں، لوگوں نے باوجود مہنگائی کے قربانی کی، تمام مساجد میں پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کچھ مساجد میں دو نمازیں اور کچھ میں تین نمازیں ہوئیں۔ دارالعلوم ٹیکساس میں ہمیشہ کی طرح چار نمازیں ہوئیں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مسجد غوث الاعظم، حنبل مسجد النور، مریم مسجد، مدرسہ اسلامیہ، مسجد صابرین مکہ مسجد ڈیری آشفورڈ، مکہ مسجد بیچنٹ مسجد الصادق بیئر کریک میں بھی بڑے اجتماعات ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here