نواز شریف یم سمیت44لیگی رہنماﺅں پر بغاوت کا مقدمہ

0
174

اسلام آباد(پاکستان نیوز) قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف، نائب صدر ن لیگ مریم نواز سمیت44 لیگی رہنماﺅں کیخلاف شاہدرہ پولیس سٹیشن لاہور میں بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بدر رشید نامی شہری کی درخواست پر درج کئے گئے مقدمے میں 120 اے اور بی، 121 اے اور بی،123 اے اور بی ، 124 اے اور بی و دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔مقدمے میں راجہ ظفر الحق، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال، سعد رفیق،پرویز رشید ،راناثناآ ، خواجہ آصف، ایاز صادق، خر م دستگیر ، اقبال ظفرجھگڑا ، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر)صلاح الدین ترمذی ،لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، شیخ آفتاب ، مہتاب عباسی، جاوید عباسی،جاوید لطیف،امیر مقام ،طلال چودھری ، محمد زبیر عمر،برجیس طاہر، طارق رزاق چودھری،وحید عالم خان،دانیال عزیز،عرفان صدیقی،عطا اللہ تارڑ،سلیم ضیا، سردار یعقوب نثار ، چنگیز مری، مفتاح اسماعیل، طارق فضل چودھری، محمد جعفر اقبال، سائرہ افضل تارڑ،مریم اورنگزیب، بیگم عشرت اشرف، ،بیگم نجمہ وحید، بیگم ذکیہ شاہنواز ،شیزافاطمہ ، شائستہ پرویز ملک،راحیلہ حمید خان درانی، عظمیٰ بخاری کوبھی نامزد کیا گیاہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ نواز شریف نیب قوانین کے تحت سزا یافتہ مجرم ہیں ،انہوں نے لندن میں بیٹھ کر سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے مقتدراداروں کو بدنام کرنے کیلئے اشتعال انگیز تقاریر کیں جن کامقصد پاکستان کوغنڈہ ریاست قرار دلانا اور اپنے دوست بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بالواسطہ فائدہ پہنچانا ہے ، اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسایا گیا، نوازشریف کی تقریر کی حمایت (ن)لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین نے ہاتھ کھڑے کر کے کی۔ تھانہ شاہدرہ میں بدررشید نامی شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست یکم اکتوبر کو دی تھی۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ایف آئی آر میں غداری سمیت 11 دفعات لگائی گئی ہیں۔ادھرمسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں نے کہا آئین کی بات کرنا بغاوت ہے تو ہر روز بغاوت ہوگی،عام شہری کا سہارا نہ لیں، کھل کر سامنے آئیں، ہمت ہے تو مقدمے میں نامزد تمام لوگوں کو گرفتار کریں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شہبازشریف اور حمزہ شہبازنے نوازشریف پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاپاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے شخص پر غداری کا مقدمہ درج کرنا افسوسناک ہے۔پہلے بھی سرخرو ہوئے تھے اور اب بھی انشائاللہ سر خرو ہوں گے ،۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہااگر وفاقی وزرائ میں ہمت ہے تو بدر بشیر کا سہارا نہ لیں خود سامنے آئیں، وزیر داخلہ اپنے نام سے مقدمہ درج کرائیں، مقدمات کا سامنا کرینگے ،چار دن سے وزرا ایک ہی راگ الاپ رہے ہیں، اپوزیشن کو غداری کا سرٹیفکیٹ دینے سے نالائقی نہیں چھپ سکتی، اس پرچے کے مطابق جو پاکستان چلایا کرتے تھے وہ سب بغاوت کے مرتکب ہوئے ہیں، اگر کشمیر کے سودے کی بات کرنا اور ملک کے خلاف سازش بے نقاب کرنا بغاوت ہے تو ہرروز ہوگی، ہمت ہے تو ہتھکڑی لگاو¿، مقدمہ عوام کے سامنے چلاو¿، پی ڈی ایم کرپشن، مہنگائی ، بدحالی کو روکے اور پاکستان کو ترقی دے گی۔احسن اقبال نے کہا دلچسپ بات یہ ہے تازہ واردات میں 3 ریٹائرڈ فوجی جرنیل بھی غدار قرارپائے ، پہلے مشرقی پاکستان میں غدار بنائے ،پھر سندھ اور خیبرپختونخوا،اب پنجاب میں بھی غداری کے مقدمے بنا دیئے گئے ،لگتاہے حماقتوں سے بات کہیں آگے بڑھ گئی ہے۔ عطا آ تارڑ نے کہا شہباز گل غداری کے سرٹیفکیٹ دینا بند کریں ،معافی نہ مانگی تو گھر کا گھیراﺅ کرینگے ، شہزاد اکبرکوملک سے بھاگنے نہیں دیں گے۔عظمیٰ بخاری نے کہا غداری اور بغاوت کسی آمر حکومت کا آخری کارڈ ہوتا ہے ، الیکشن کمیشن سے سوال ہے 5سال ہونے کو ہیں کیوں قوم کو نہیں بتاتے 23 فارن فنڈنگ اکاونٹس کس نے کھولے ،کس کس انڈین اور اسرائیلی نے اس کو فنڈنگ کیا، نوازشریف کل بھی تھا آج بھی ہے اور انشائاللہ چوتھی بار وزیراعظم بھی الیکٹ ہونا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مودی بہت خوش ہوگا کیونکہ پورا پاکستان ہی اس کا ایجنٹ بن گیا ، یہ سب ان چھوٹے ذہن کے متعصب لوگوں کی مہربانی ہے جو اپنی نفرت کی سیاست کے نتائج کا ادراک نہیں رکھتے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here