پاکستان تحریک انصاف امریکہ میں انٹرا پارٹی الیکشن میں نیو جرسی چیپٹر کیلئے عمران خان شاہین پینل کے عہدیداران کا اعلان

0
599

 

ڈاکٹر عامر بیگ پریذیڈنٹ، امتیاز علی سید سینئر وائس پریذیڈنٹ، عمران اقبال جنرل سیکرٹری، باسط عرفان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد

نیویارک(پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف امریکہ میں انٹرا پارٹی الیکشن میں نیو جرسی چیپٹر کیلئے عمران خان شاہین پینل کے عہدے داران کا اعلان کر دیا گیا پریذیڈنٹ کے لیے پسکاٹوے نیو جرسی سے ڈاکٹر عامر بیگ کو چنا گیا ہے جو کہ اعلی تعلیم یافتہ ڈبل ڈاکٹر ہیں گزشتہ چودہ سال سے کمیونٹی کی خدمت میں سرگرم شاعر ادیب جرنالسٹ نارتھ امریکن پاکستانی ویٹرینری ایسوسی ایشن کے پریذیڈینٹ الیکٹ اور عمران خان کے شاہین ہیں سینیئر وائس پریذیڈنٹ کے لیے قرعہ جرسی سٹی سے امتیاز علی سید کے نام نکلا سید صاحب پنجاب یونیورسٹی سے ہسٹری میں ماسٹر ڈگری رکھتے ہیں گزشتہ پینتیس سال سے کمیونٹی سروس میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں کامیاب بزنس مین پاکستان تحریک انصاف نیو جرسی کے سابقہ دور میں صدر کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں جنرل سیکریٹری کے لیے بگوٹا نیو جرسی سے عمران اقبال انجنیئر ہیں تیس سال سے امریکہ میں کمیونٹی سروس کر رہے ہیں کامیاب بزنس مین ہیں اڈیشنل جنرل سیکریٹری کے لیے پارلن نیو جرسی سے باسط عرفان جو کہ تحریک انصاف امریکہ کے گزشتہ انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی عہدے دار رہے ہیں یہیں کے بورن اینڈ ریز تعلیم نوجوان یافتہ نوجوان بزنس مین انتہائی محنتی ورکر ہیں عمران خان شاہین پینل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد ایک مثبت قدم ہے اور شاہین پینل بھرپور حصہ لے گا اور کامیاب ہو گا اور عمران خان کے ویڑن کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے او آئی سی کے سیکریٹری ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ صاحب کو اب تک کے الیکشن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ بھاری زمہ داری جو عمران خان نے انکے کاندھے پر ڈالی ہے اس سے بخیر و خوبی عہدہ برا ہونگے گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here