نیویارک (پاکستان نیوز) ڈیموکریٹ کی نمائندہ الہان عمر نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست اور متعصب پسند قرار دے دیا ہے ، صدر ٹرمپ لوگوں کے جذبات سے کھیلنے کے عادی ہیں ، انھوں نے ملک میں سب سے بڑی اور مہلک بیماری ”نفرت“ کو پھیلایا ہے جس کی آگ میں جل کر سینکڑوں لوگ اس دنیا سے کوچ کر گئے ہیں ، انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کو امیگریشن سے نفرت نہیں ہے ان کو میری طرح دکھنے والے تارکین سے نفرت ہے جس کی وجہ سے وہ امیگریشن قوانین میں آئے روز بڑی تبدیلیاں لا رہے ہیں