نیویارک (پاکستان نیوز) معروف باسکٹ بال کھلاڑی کیاری ارونگ جوکہ اپنی خیراتی سرگرمیوں کے لیے کافی پہچان رکھتے ہیں نے نیویارک کے پرانے بلیک مسلم سکول کے لیے60 ہزار ڈالر کی امداد دی ہے، ارونگ نے مقامی سکول میں طلبا سے ملاقات کی، اور اس دوران فنڈ ریزنگ کے دوران 65 ہزار ڈالر کی امداد بھی دی، اس سے قبل یونیورسٹی آف ورجینیا کے تین فٹ بالرز کے لیے ارونگ نے 50 ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا۔