نیویارک (پاکستان نیوز)دو امریکی مسلم شہریوں ابوبکر اور محمد کو عربی زبان میں ٹیکسٹ میسج کرنے پر الاسکا ائیر لائن سے آف لوڈ کر دیا گیا ، پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں افراد کا کہنا تھا کہ ہمارے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے ، باقی مسافروں کے سامنے ہمیں بے عزت کر کے فلائٹ سے آف لوڈ کیا گیا ہے ، ہم مسلمانوں کے ساتھ ہر جگہ پر ناانصافی برتی جا رہی ہے جس کیخلاف اعلیٰ حکام کو نوٹس لینا چاہئے ۔