Covid-19 کے تناظر میں افواہوں کا طوفان

0
124

 

غلط خبروں کے باعث عوام میں خوف و ہراس نے صورتحال کو مزید کشیدہ کر دیا
گورنر الی نائے کے مطابق ریاست کے چاروں ریجنز کی صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے

شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو میں کرونا کی وباءکے حوالے سے خصوصاً ویسٹ رِج کے علاقے میں مختلف حوالوں سے کرونا کی بڑھتی ہوئی سنگینی پر بے تحاشہ افواہ بازی کا طوفان برپا ہے، طرح طرح کی غلط خبریں پھیلا کر یہ تاثر عام کیا جا رہا ہے کہ فلاں ریسٹورنٹ، فلاں گروسری اسٹور، علاقے، اسٹریٹ پر اتنے لوگ کرونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔ اتنے لوگ جان سے چلے گئے ہیں اور اس تاثر کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ متعلقہ ادارے اور حلقے صحیح اعداد و شمار پیش نہیں کر رہے ہیں۔ پاکستان نیوز نے حقائق جاننے کیلئے ویسٹ رِج اور اس سے ملحقہ علاقوں بالخصوص دیوان ایونیو کا سروے کیا۔ سروے کے نتائج میں یہ بات ثابت ہوئی کہ پھیلائی ہوئی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، نہ ہی وباءکے اثرات یا اموات کی کوئی غیر معمولی صورتحال سامنے آئی ہے۔ غلط افواہوں کے باعث نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ علاقہ کے عوام میں بھی خوفزدگی اور نفسیاتی دباﺅ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گورنر الی نائے نے بھی گزشتہ روز اپنی بریفنگ میں افواہ سازی کے اس رحجان کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ مرحلہ وار سرگرمیوں کو کھولنے کے چاروں ریجنز کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here