پاکستانی نژاد نے امریکا میں وطن کا نام روشن کردیا

0
535

 

نیویارک(پاکستان نیوز) پاکستانی نژاز گلوکار بلال آویز نے ٹی وی کا مقبول ٹیلنٹ شو’امریکن آئیڈل‘ کا پہلا راﺅنڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلال آویز امریکن آئیڈل کے 18ویں سیزن کے پہلے مرحلے میں کامیاب ہوئے اور اب ان کی نظریں ٹاپ 20 فائنلسٹ پر مرکوز ہیں۔ اگر بلال ٹاپ 20 فائنلسٹ کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ اس شو کی 18 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہوگا کہ جب کسی پاکستانی نڑاد کی اس مرحلے تک رسائی ممکن ہوئی ہے۔ 19سالہ بلال کا تعلق ایک روایتی دیسی فیملی سے ہے جہاں میوزک کو بطور پیشہ اپنانا ایک بری بات سمجھا جاتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویوں میں بلال نے انکشاف کیا تھا کہ کرئیر کی ابتداءمیں ان کی فیملی میوزک کو بطور پیشہ منتخب کرنے کی فیصلے کے خلاف تھی لیکن انہوں نے بلال کے اس فیصلے کو ناصرف بہت جلد ہی تسلیم کیا بلکہ اب وہ ان کے مداحوں میں بھی شامل ہیں۔ معروف شو امریکن آئیڈل بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوچکا ہے، اس دوران شو کے ریکارڈ شدہ آڈیشن ٹیلی ویڑن پر نشر کیے جارہے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here