واشنگٹن (پاکستان نیوز)کرونا سے بچائو کے حوالے سے تارکین کو مفت ویکسین لگانے کے لیے بائیڈن حکومت کانگریس سے 22.5 بلین ڈالر کی منظوری کی منتظر ہے، ملٹری کی ضروریات اور یوکرائن میں مہاجرین کی امداد کیلئے 13.6 بلین ڈالر مختص کرنے کے حوالے سے پہلے اس بل کو 15.6 بلین ڈالر تک محدود کر دیا گیا تھا ، بائیڈن نے اس حوالے سے ٹوئیٹ کیا کہ ہمیں کانگریس کی ضرورت ہے کہ وہ فوری طور پر 22.5 بلین ڈالر کی ہنگامی فنڈنگ فراہم کرے تاکہ ہمارے ملک کے COVIDـ19 ردعمل کو برقرار رکھا جا سکے۔ ڈی ایچ ایس کے ترجمان نے فاکس نیوز ڈیجیٹل کو بتایا کہ تارکین وطن کو ان کی دیکھ بھال اور تحویل میں ٹیکہ لگانے کی کوشش کئی مہینوں سے جاری ہے اور صحت عامہ کا بہترین عمل ہے۔بائیڈن نے حال ہی میں کہا تھا کہ سرحدی اہلکاروں کو ایک دن میں ہزاروں تارکین وطن کا سامنا کرنا پڑتا ہے، صرف فروری کے دوران 1 لاکھ 64 ہزار سے زائد مقابلے دیکھنے میں آئے جس کے دوران بارڈر سیکیورٹی فورسز اور تارکین کے درمیان مڈ بھیڑ دیکھنے میں آئی۔