پاکستانی نژاد طالبہ نے یونیورسٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

0
213

ٹورنٹو( پاکستان نیوز) تین سال قبل پاکستانی ہونہار طالبہ سیدہ فاطمہ عباس رضوی نے صرف 16 سال کی عمر میں ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا ،وہ کبھی یہ تصور نہیں کر سکتی تھی کہ وہ اپنے اس ریکارڈ کو خود ہی توڑے گی گزشتہ روز 19 سال کی عمر میں فاطمہ رضوی یارک یونیورسٹی ٹورنٹو میں گریجویشن کرنے والی سب سے کم عمر بین الاقوامی طلباء میں سے ایک بن گئی وہ اس موسم بہار کے 9,000 سے زیادہ گریجویٹس میں سب سے کم عمر تھی وہ عالمی سیاست میں بیچلر کی ڈگری حاصل کر چکی ہے، اگلے سال وہ میک ماسٹر یونیورسٹی میں گلوبلائزیشن میں ماسٹرز پر اپنی توانائیاں مرکوز کرے گی۔ فاطمہ رضوی نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے جو کچھ وہ سیکھ رہی ہیں وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے ملک پاکستان جا کر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گی پاکستان خوبصورت ملک ہے وہ اپنی سرزمین کے ساتھ بہت پیار کرتی ہے ان کے والد عباس رضا نے کہا کہ انہیں اپنی بیٹی کی ابتدائی گریجویشن پر فخر ہے۔ فاطمہ پی ایچ ڈی کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here