اسلام آباد(پاکستان نیوز) رواں سال ملک میں سرمایہ کاری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ نیشنل اکائونٹس کمیٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کا ہدف15.1فیصد مقرر کیا گیاجبکہ سرمایہ کاری13.1فیصد رہی جو ملکی تاریخ کی کم ترین سطح ہے، اس سے قبل کم ترین سطح1973-74میں 13.2فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔