اسرائیل نے فلسطینی صحافی اسماء حریش کو رہا کردیا

0
4

تل ابیب (پاکستان نیوز)اسرائیل نے فلسطینی صحافی اسماء نوح حریش کو 6 ماہ کی حراست کے بعد رہا کردیا۔فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس) کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قابض فوج نے 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اپنی جارحیت کے آغاز کے بعد سے متعدد مرد اور خواتین صحافیوں کو حراست میں لیا۔حراست میں لی گئی خواتین صحافیوں میں 32 سالہ صحافی اسمائ نوح حریش بھی شامل تھیں، جو اپریل میں رام اللّٰہ کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کی گئی تھیں تاہم 6 ماہ بعد اسرائیل کی جانب سے اسمائ حریش کو آج رہا کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں متعدد فلسطینی صحافی شہید ہوچکے ہیں۔ 30 ستمبر کو اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی صحافی وفا العودینی اور ان کے خاندان کے افراد بھی شہید ہوگئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here