ایک ماہ میں رپورٹ تیار ہوگی ، گورنر کا معاملے کو دبانے کے لیے جلد رپورٹ کی تیاری پر زور
نیویارک (پاکستان نیوز) گورنر کومیو نے اٹارنی جنرل لیشیا جیمز کو نیویارک پولیس کی جانب سے شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی ہے ، کومیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہترین حکمت عملی سے کورونا وائرس کو شکست دی ہے اور اب ہم بہترین حکمت عملی سے نسل پرستی کے وائرس کو بھی شکست دیں گے ، لوگ چاہتے ہیں کہ ان کو اس قتل کے متعلق انصاف مہیا کیا جائے جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ فلوئیڈ نے قانون کی پاسداری نہیں کی ہے ، اٹارنی جنرل نے بتایا ہے کہ وہ سارے معاملے کی تحقیقات کے بعد ایک ماہ کے اندر رپورٹ تیار کر سکتی ہیں لیکن گورنر نے زور دیا ہے کہ ہمیں تحقیقاتی رپورٹ کو جلد منظر عام پر لانا ہوگا ۔