اسرائیلی مصنف نے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کی قلعی کھول دی

0
104

تل ابیب (پاکستان نیوز)اسرائیلی نژاد امریکی مصنف، اورسابق جنرل کے بیٹے مائیکو پیلیڈنے اسرائیلی فورسز کے فلسطینیوں پرمظالم کی قلعی کھول دی ،مقامی تقریب سے اپنے خطاب میں انھوں نے بتایا کہ 2008 کے دوران کس طرح اسرائیلی فورسز نے 9ٹن کے قریب بموں کو غزہ پر اس وقت برسایا جب صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب سکول طلبا کی ایک شفٹ ختم ہو رہی تھی اور دوسری شفٹ سکول آ رہی تھی یعنی سڑکیں بچوں سے بھری ہوئی تھیں عین اس وقت بمباری کی گئی ، انھوں نے کہا کہ میں اس عمل کو دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی قرار دیتا ہوں، انھوں نے کہا کہ میں اسرائیلی فورسز کو دنیا کی سب سے بڑی تربیت یافتہ اور جدید اسلحہ سے لیس دہشتگرد فورس قرار دیتا ہوں جن کے پاس اچھے جنرل بھی ہیں لیکن سب کا مقصد صرف دہشتگردی کرنا ہے، اسرائیلی فورسز نے نہتے فلسطینیوں کیخلاف ہمیشہ شرمناک کارروائیوں کا ارتکاب کیا ہے جس کی کوئی مثال نہیں دی جا سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here