دوسری سالانہ اربعین واک 28اگست کو لانگ آئی لینڈ میںمنعقد ہوگی

0
78

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ ”ہکس ویل ”میں حسب سابق اس سال بھی دوسری سالانہ اربعین واک کا اہتمام کیا گیا ہے۔اربعین واک 28اگست بروز اتوار دوپہر ٹھیک دو بجے شروع ہو گی اور ساڑھے تین بجے تک جاری رہے گی۔ اربعین واک 421 ساؤتھ براڈ وے ، ہکس ویل ، لانگ آئی لینڈ ،نزد پٹیل برادرز اور HABبنک سے شروع ہو کر اولڈ کنٹری روڈ تک جائے گی اور وہاں سے واپس اپنے مقام آغاز پر آکر اختتام پذیر ہو گی۔اربعین واک سے ڈاکٹر علامہ سخاوت حسین سندرالوی ، علی ہادی جواد، ماریہ عباس ، فراز زیدی سمیت دیگر خطاب کریں گے۔اربعین واک کے اہتمام و انعقاد میں امریکنز آف پاکستانی ہیریٹیج، شاہ نجف سنٹر ، Who is Hussain (AS)، جعفریہ یوتھ آف نیویارک، standwithdignity.org اور دی مہدی فاونڈیشن کردارادا کررہی ہیں۔ منتظمین کی جانب سے نیویارک ، نیوجرسی سمیت ٹرائی سٹیٹ سے تعلق رکھنے والے مومنین اور مومنات سے اربعین واک میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔تمام شرکا سے درخواست ہے کہ وہ ”یا عباس”، ”یاحسین” کے جھنڈوں، بینرز اور فلائیرز کے ساتھ شرکت کو یقینی بنائیںنیویارک اور گردو نواح کی اسلامی و فلاحی تنظیموں کی جانب سے اربعین واک اور احتجاج کے ساتھ خصوصی و بھرپور تعاون شامل حال رہا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔اس احتجاجی ریلی کے ذریعے نا صرف مسلمانوں بلکہ غیر مسلمز کو بھی امام حسین کے مشن اور قربانی کے اصل مقصد کو اجاگر کروایا جاتا ہے کہ جابر حاکم ، ظلم اور نا انصافی کے خلاف کھڑا ہونا ہی افضل جہاد ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس پہلے اربعین واک نہایت ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here