بھارت ؛مسلمانوں سے امتیازی سلوک

0
9

نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک عام ہے جبکہ ہندو فسطائیت میں اضافہ ہوا ہے۔ خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کے بعد قتل کیخلاف مظاہرے جاری ہیں، سول سوسائٹی کے ممتاز ارکان نے 2014میں وزیراعظم نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بھارت بھر میں بڑھتی ہوئی ہندو فسطائیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے، نوم چومسکی، انجیلا ڈیوس اور کارٹل ویسٹ جیسی بین الاقوامی شخصیات نے بھی جمہوری روایات کو ترک کرنے پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دریں اثنا بھارتی ریاست کولکتہ میں جونیئر ڈاکٹروں نے 31سالہ خاتون، ٹرینی ڈاکٹر سے زیادتی و قتل کے خلاف احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا۔ بی جے پی کی حکومت میں بھارت میں لاقانونیت کا راج ہے۔ بھارت میں خواتین کے بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات سے خطے میں تشویش کی لہر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here