نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک ہیلتھ اینڈ مینٹل ہائی جین ڈیپارٹمنٹ نے 89مریضوں میں نئے وائرس ایم آئی ایس ،سی کی تصدیق کر دی ، ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر اورکسز باربوٹ نے بتایا کہ نئے وائرس کی علامات زیادہ تر بچوں میں پائی گئی ہیں ، اسی لیے ہم تمام والدین تک اپنی رسائی کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ ان کو وائرس کے متعلق بریف کیا جا سکے ، 20مئی کی بات کی جائے تو ایم آئی سی ایس کے کیسوں کی تعداد 158کے قریب تھی ، 26افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ 43 افراد میں اس وائرس کے نتائج کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ۔وائرس کی علامات میں بخار ، پیٹ میں درد ، گردن میں درد اور پورے جسم میں تھکاوٹ کا محسوس ہونا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ اس وائرس اور بیماری کے متعلق زیادہ تر فزیشنز اور ڈاکٹر ک و مطلع کر دیا گیا ہے جبکہ میڈیا پر اس حوالے سے والدین ، بچوں اور طلبا میں آگاہی بھی دی جا رہی ہے ۔