شکاگو (پاکستان نیوز) بوئنگ کمپنی سعودی عرب کو ایک ہزار سے زائد میزائل فروخت کرے گی۔ امریکی ادارے بوئنگ اور سعودی حکومت کے درمیان 2 ارب ڈالر سے زائد رقم کے دو معاہدے طے پائے ہیں، جن کے تحت بوئنگ سعودی عرب کو ایک ہزار سے زائد، زمین سے زمین اور بحری جہاز شکن میزائل فروخت کرے گی۔ یہ بات امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے بتائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ایک معاہدہ ایک اعشاریہ نو سات ارب ڈالر کا ہے، جس کے تحت سعودی عرب کے جی پی ایس گائیڈڈ میزائل نظام کو جدید تر بنایا جائے گا جب کہ سعودی عرب کو اینٹی شپ میزائل دیے جائیں گے۔