نیویارک (پاکستان نیوز) ایرانی صدر کے اقوام متحدہ اجلاس کے دوران خطاب کے موقع پر اسرائیلی سفیر نے احتجاج شروع کر دیا جس پر سیکیورٹی نے ان کو حراست میں لے لیا ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایرانی صدر کی تقریر کے دوران شور شرابا کرنے پر اسرائیل کے سفیر کو باہر نکال دیا گیا۔ اجلاس سے نکالے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران اسرائیل کے سفیر جلعاد ردان نے اپنی نشست سے کھڑے ہو کر تقریر میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے شور شرابا کیا اور پوسٹر لہرایا۔ایرانی صدر نے اسرائیلی سفیر کی حرکت سے متاثر ہوئے بغیر سکون سے اپنی تقریر جاری رکھی۔ اسرائیلی سفیر کی حرکت پر فوری طور پر سکیورٹی کو طلب کیا گیا جس نے انہیں حراست میں لے کر اسمبلی سے باہر نکال دیا۔